اشتہار

میں نے استعفیٰ نہیں دیا، صدر پی ایچ ایف نے اپنا آدمی لانے کیلئے عہدے سے ہٹایا، شہباز سینئر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ایچ ایف کے سابق سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، صدر نے بغیر بتائے مجھے ہٹایا، سجاد کھوکھر نے اپنا آدمی لانے کے لئے عہدے سے ہٹایا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کھیل ہاکی کے ساتھ کھلواڑ کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایک بار پھر اقتدار کی جنگ شروع ہوگئی، پی ایچ ایف کےصدر اور سیکریٹری میں تنازعہ شدت اختیارکرگیا۔

پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہباز سینئر نے استعفی دیا ہے جبکہ شہباز سینئر کہتے ہیں کہ انہوں نے استعفی نہیں دیا۔

- Advertisement -

صدر پی ایچ ایف سجاد کھوکھر نے اپنا آدمی لانے کے لئے عہدے سے ہٹایا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تین ماہ قبل استعفی دیا تھا تو صدر نے قبول نہیں کیا تھا لیکن اب اچانک استعفیٰ دیے بغیر ہی میرا استعفی کیسے قبول کرلیا گیا؟

مزید پڑھیں: شہباز سینئرعہدے سے مستعفی، آصف باجوہ پی ایچ ایف کے نئے سیکرٹری نامزد

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیدریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے ایک بیان میں شہباز احمد سینئر کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے اولمپیئن آصف باجوہ کو نیا سیکریٹری نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں