جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے لیے 20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد کا دورہ کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آزاد کشمیر کے لوگوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، آزاد کشمیر کے 8 بھائی قدرتی آفت میں شہید ہوگئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بارشوں، برفباری میں درجنوں لوگ زخمی ہوئے، قدرتی آفات انسانی بس سے باہر ہیں یہ اللہ کا نظام ہے، ہمارے پاس سر جھکانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج یہاں پر آپ کے خاندانوں کے افراد سے اظہار تعزیت کرنے آیا ہوں، پیارے تو چلے گئے وہ واپس نہیں آئیں گے لیکن آزاد کشمیر، وفاقی حکومت آپ کیساتھ ہے، متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 20 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے، زخمیوں کے لئے 5 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جبکہ جو مکانات مکمل تباہ ہوئے ان متاثرین کو 7 لاکھ اور جزوی تباہ مکانات کےلئے وفاق کی طرف سے ساڑھے 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں لیکن آپ کیساتھ کھڑے ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے، متاثرین کی جوبھی معاونت ہوسکتی ہے وہ حکومت کی ذمہ داری ہے اور مجھے یقین ہے وزیراعظم آزاد کشمیر منصفانہ طریقے سے ہر چیز کو مانیٹر کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج 8 مارچ ہے رمضان شریف کی آمد آمد ہے، 13 مارچ تک تمام رقم متاثرین کو دے دی جائیگی، کشمیری عوام مشکل کی گھڑی میں خود کو اکیلا نہیں پائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں