تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

شہباز شریف خاندان کے مقدمات کی پیروی کرنے والا نیب عہدیدار مستعفی

لاہور : ن لیگ کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے مخلتف افراد کیخلاف قائم مقدمات کی پیروی پر مقرر نیب کے ایک اہم افسر مستعفی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف خاندان کے مقدمات میں پیروی کرنے والے نیب کے پراسیکیوٹر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب پراسکیوٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا, عاصم ممتاز شہباز شریف فیملی کیخلاف قائم منی لانڈرنگ مقدمات میں نیب کی جانب سے عدالتوں میں پیش ہورہے تھے۔

اس کےعلاوہ مستعفی ہونے والے عاصم ممتاز خواجہ برادرن کے خلاف پیرا گون ریفرنس میں بھی قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2020میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر ایڈووکیٹ واثق ملک بھی مستعفی ہوگئے تھے۔

ایڈووکیٹ واثق ملک نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -