جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

2017 کو جس سفر کا خاتمہ کیا گیا تھا، اس کا اب دوبارہ آغاز ہوگا: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دوبارہ اسی سفر کا آغاز کیا جائے گا جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا ہے، میرے قائد نواز شریف بھی عدالت میں پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے مشکلات اور سختیاں جھیلی ہیں، میاں نواز شریف نے جیلیں کاٹیں، ہتھکڑیاں لگوائیں، میاں نواز شریف کے سامنے انکی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا ہے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتیں گرائی گئیں، 2017 میں نواز شریف حکومت  کا تختہ الٹاگیا، صرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان حکومت کا بھی تختہ الٹ دیاگیا اس کے بعد ہم سب نے دیکھا کہ آج پاکستان 6 سال کے بعد کہاں کھڑا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف چاہتے تو 2013 کے الیکشن کے بعد کے پی میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، نواز شریف نے انکار کیا بلکہ کہا سنگل لارجر پارٹی کو کے پی میں موقع ملنا چاہیے لیکن کسی کو علم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، اس سے زیادہ لیول پلئنگ فیلڈ کی اور کیا بات ہوسکتی ہے، کیا لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، بنی گالہ کا غیر قانونی گھر ریگولرائز کیا گیا کہ وہ لیول پلیئنگ فیلڈ تھی۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاناما کا نام و نشان نہیں اقامہ کے نام پر نوازشریف کو نکال دیا گیا، عدالتی تاریخ کا سیاہ دن تھا بلیک ڈکشنری سے مطلب کا فیصلہ نکالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف الیکشن مہم میں اپنے پروگرام کا بھر پور اعلان کرینگے، معاشرے سے جڑے طبقات کیلئے ہم اپنا منشور لیکر آئیں گے ہم دوبارہ اسی سفر کا آغاز کریں گے جس کا خاتمہ 2017 کو کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، قانون اور جمہوری تقاضوں کی بھی یہی منشا ہے، نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہم میدان میں اتریں گے، ہم الیکشن مہم میں پوری تیاری کیساتھ داخل ہونے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں