بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شہباز شریف، بلاول بھٹو ملاقات، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی.

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس میں وقفے کے دوران لابی میں ہوئی. اس موقع پر دونوں جماعتوں کے اہم رہنما موجود تھے۔

پی پی اور ن لیگ کی اعلیٰ‌ قیادت کی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

مسلم لیگ ن کے صدر، شہبازشریف نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر حمایت کا اعلان کیا ہے.

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور میاں‌ نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا تھا.

مزید پڑھیں: بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی: بلاول بھٹو کا اعلان

خیال رہے کہ آج بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں‌اعلان کیا ہے کہ بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے اپوزیشن کمیٹی بنائے گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت دھاندلی سے بجٹ منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت اپوزیشن لیڈر کو تقریر کرنے تک کا موقع نہیں دے رہی، بجٹ روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں