جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

مسلم لیگ ن سے وزیراعظم کون ہوگا، شہباز شریف کا سوال کا گول مول جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسلم لیگ ن سے وزیراعظم سے متعلق سوال کا گول مول جواب دے دیا۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اگلے وزیراعظم کے لیے آپ کا انتخاب کیا جائے گا یا مریم نواز کو ٹکٹ دیا جائے گا؟۔

صحافی کے سوال کو نظر انداز کر کے شہباز شریف نے کہا کہ آپ کوکبھی ایساموقع نہیں ملےگا جس سےآپ محظوظ ہوں۔

فیصل آباد جلسے میں لگنے والے نعروں سے شہبازشریف نے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت، دفاع پر آنچ نہیں آنےدیں گے، فیصل آبادمیں جس نےنعرےلگائے اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، وہ شخص نہ کارکن نہ ہی کوئی عہدیدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کےدفاع،سلامتی ،امن کیلئے مضبوط فوج لازم ملزوم ہے، پاکستان کے دفاع اور امن سلامتی کی بنیاد مضبوط فوج ہے، افواج پاکستان کےسربراہان کے خلاف نعرے لگانا قومی مفاد کے خلاف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ  اداروں میں پوسٹنگ ٹرانسفر معمول کی بات ہے، اس معاملے کو متنازع بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی، مہنگائی کے خلاف گفتگوہوتی ہے، حکومت نے سوا تین سال سے پارلیمنٹ کو بند کر کے رکھا ہوا ہے،  ہرچیز صدارتی آرڈیننس کی مدد سے چلائی جارہی ہے، موجودہ حکومت نےمعیشت کوتباہ وبربادکردیا، آج ڈالر175روپےتک پہنچ گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں