تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مریم نواز کو پارٹی میں بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد : صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے مریم نواز  کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، نوٹی فکیشن مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہوا ۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی، مریم نواز شریف تمام سطح پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سینئرنائب صدر کا عہدہ مبارک ہو۔

Comments

- Advertisement -