جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شہباز شریف ، آصف زرداری سمیت دیگر رہنماؤں کی جڑانوالہ واقعے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے جڑانوالہ واقعے کی پرزور مذمت کی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آبادکےعلاقےجڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جڑانوالہ واقعے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں قیام امن کیلئے وسائل بروئے کار لائے جائیں اور انتظامیہ مؤثر کردارادا کرے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی جڑانوالہ میں ہونیوالے پرتشددواقعات کی پرزورمذمت کی اور اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘عبادت گاہوں پر حملےکسی طوربھی قابل قبول نہیں، اشتعال انگیزی اور انتہا پسندی کسی کے حق میں نہیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فیصل آبادکےعلاقےجڑانوالہ میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور یقین دلاتا ہوں حکومت برابری کی بنیاد پرتمام شہریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کےمبینہ واقعے کیخلاف مشتعل اہل علاقہ نے چارگرجاگھروں، کئی مکانوں اورگاڑیوں کوآگ لگادی تھی ، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے سو سےزائد افرادکوگرفتار کرلیا تھا اور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے واقعےکی فوری اعلیٰ سطح کی انکوائری کاحکم دیدیا۔ ترجمان نے کہا سوچی سمجھی سازش کےتحت امن کوخراب کرنےکی کوشش کی گئی، تمام فوٹیجز موجودہیں، سائنٹفک طریقے سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں