تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، شہبازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

اسلام آباد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ وزارت داخلہ نےشہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری تیارکرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی اور وزیر داخلہ کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، فہرست میں شامل افراد کے 30 دن کیلئے بیرون ملک جانے پر پابندی ہوتی ہے۔

[bs-quote quote=” شہبازشریف کانام عبوری قومی شناختی فہرست میں شامل” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر  ڈالنے کیلئے سمری تیار کرلی ہے، ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھیجی جائے گی، شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے تک عبوری قومی شناختی فہرست میں رہےگا۔

گذشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کرتے ہوئے  مراسلہ بھیج دیا تھا، مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز  شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

یاد رہے کہ اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں شہباز شریف کو 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا، جس کے بعد 14 فروری کو لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

خیال رہےآشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد سمیت 10 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی جبکہ نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دائر کر دیا ہے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ اختیارات کا نا جائز استعمال کیا، رمضان شوگر ملز کے لیے دس کلو میٹر طویل نالہ بنوایا، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

Comments

- Advertisement -