جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان کی شاندار کامیابی پر صدر آذربائیجان کی وزیراعظم کو مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدرالہام علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں صدر الہام علیوف نے پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔

صدر الہام علیوف نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر صدرالہام علیوف کےشکرگزار ہیں، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھائیں گے پاکستان میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری سےتعلقات کوفروغ ملے گا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں 7 مئی کو رات کی تاریکی میں بھارت کے پاکستان پر بزدلانہ حملوں کا پاک فوج نے دن کی روشنی میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ منہ توڑ جواب دے کر جنگی جارحیت پر آمادہ بھارت کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے اور جنگ بندی کی پیشکش کرنے پر مجبور کر دیا۔

اس معرکہ حق میں تاریخی فتح پر 16 مئی (کل جمعۃ المبارک) ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا جس میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یوم تشکر پر دن کا آغاز ملک بھر میں مساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی، جب کہ مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں