اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، شہباز شریف کو باہر جانےکی اجازت قانون کیساتھ مذاق ہے۔
فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو عجلت میں دیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے فرار ہونا بدقسمتی ہوگی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے،سوال یہ ہے کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے،ہمارے نظام عدل کی کمزوریوں کی وزیراعظم کئی بار نشاندہی کرچکے، اس کے باوجود اپوزیشن اصلاحات پر تیار نہیں، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بوسیدہ نظام سے انکے مفاد وابستہ ہیں۔
اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق،اتنا جلد فیصلہ تو پنچائیت میں نہیں ہوتا اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی، اس سے پہلے وہ نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں سوال یہ ہے کہ کہ اس گارنٹی کا کیا بنا؟
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2021
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے باہر جانے کیلئے یہ گارنٹی عدالت میں جمع کروائی تھی، اب بجائے اس کے کہ کہ شہباز شریف کو جعلی گارنٹی دینے پر نوٹس کیا جاتا نواز شریف کو واپس بلایا جاتا خود شہباز شریف کو باہر بھیجا جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے نواز شریف کے باہر جانے کیلئے یہ گارنٹی عدالت میں جمع کروائ تھی، اب بجائے اس کے کہ کہ شہباز شریف کو جعلی گارنٹی دینے پر نوٹس کیا جاتا نواز شریف کو واپس بلایا جاتا خود شہباز شریف کو باہر بھیجا جا رہا ہے۔۔۔ pic.twitter.com/3pdU9RVeLM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 7, 2021
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کے فیصلے کو حیران کن فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی، پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی، کیا انہیں مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا،35سال کی حکومت میں ایک اسپتال ایسا نہیں جہاں علاج ہو سکے۔
شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کی اجازت حیران کن فیصلہ ہے۔پہلے بھائی کی جھوٹی ضمانت دی اسے باہر بھاگنے میں مدد دی جو کبھی واپس نہیں آئے-اب وہ مفرور قرار ہیں۔کیا انہیں ایک مفرور کی معاونت میں اندر نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 35 سال کی حکومت میں ایک ہسپتال ایسا نہیں جہاں ان کا علاج ہو سکے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 7, 2021
واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی بیرون ملک جانے کی درخواست کو منظور کیا تھا،لاہور ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی مشروط اجازت آٹھ مئی سے پانچ جولائی تک ہوگی۔