پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

آپ پریشان نہ ہوں ، یہ وقت جلد گزر جائے گا ، شہباز شریف کی بڑے بھائی کو تسلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بڑے بھائی کو تسلی دیتے ہوئے کہا یہ وقت جلد گزر جائے گا ، آپ پریشان نہ ہوں جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میاں نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت بھی جلد گزر جاٸے گا، سب ٹھیک ہوگا اورآپ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔

اس سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوٸے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے ساتھ کراچی ہوٹل میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ، اس واقعے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ۔

خیال رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، شہباز شریف کو 27اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن شہبازشریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

 

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں