پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ نوازشریف صرف بانی رہنمارہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب وہ پارٹی کی صدارت بھی نہیں کرسکتے، جس کے باعث ان کے بھائی شہباز شریف کو پارٹی کی صدارت سونپے جانے کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاناما کے تاریخی فیصلے نے نواز شریف سے وزارت عظمی ہی نہیں چھینی بلکہ پارٹی صدارت سے بھی محروم کردیا۔

الیکشن کمیشن نے نواز لیگ سے پارٹی صدارت کیلئے اہل شخص کا نام مانگ لیا

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نواز لیگ سے پارٹی صدارت کیلئےاہل شخص کانام مانگا تھا، الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق نااہلی کے بعد نوازشریف پارٹی کے صدر نہیں رہ سکتے

اٹھائیس جولائی کو سپریم کورٹ سے نااہلی کے باوجود الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نوازشریف کا نام بطور پارٹی صدرموجود ہے، 2016 میں ن لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تفصیلات کےمطابق راجہ ظفرالحق نوازلیگ کے چیئرمین اورسرتاج عزیز سینئرنائب صدر ہیں۔

مسلم لیگ نواز کے نائب صدرمیں سکندرحیات،چنگیز خان،سرانجام خان یعقوب ناصراورامداد چانڈیو کا نام بھی شامل ہےجبکہ پرویز رشید پارٹی کے فنانس سیکریٹری اور مشاہداللہ سیکر ٹری اطلاعات ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں