لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف کی ضمانت خارج کرانےکیلئےجواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔
نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کےمنی لانڈرنگ سے بنائےگئےاثاثوں کی مالیت 7ارب 17کروڑسےتجاوز ہے، شہبازشریف خاندان کے1990میں اثاثوں کی مالیت20لاکھ کےقریب تھی۔
نیب جواب کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے جب کہ اسی کیس میں سلمان شہباز اشتہاری قرار دیےجاچکےہیں۔
جواب میں کہا گیا کہ نیب شہبازشریف اور اہلخانہ کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورےکر رہا ہے، شہبازشریف اور دونوں بیٹوں نے9انڈسٹریل یونٹس سے10سال میں اربوں کےاثاثےبنائے ہیں۔
نیب کے مطابق شہبازشریف خاندان کےاثاثےسال 2000میں صرف 6کروڑکےلگ بھگ تھے، شہبازشریف نےفرنٹ مین،ملازمین اور منی چینجرزکےذریعےاربوں روپےکےاثاثےبنائے، شہبازشریف نےمتعددبےنامی اکاونٹس سےاربوں روپےکی منی لانڈرنگ کی۔
جواب میں نیب نے استدعا کی ہے کہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت ہے لہذا اسے مسترد کیاجائے۔