منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

‘تختیوں سےبات نہیں بنے گی آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے اگر حکومت سے فی الفور جان نہ چھڑائی تو خاکم بدہن پاکستان کا خداحافظ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلادئیے اور کہا کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوارہے جس نےجھوٹ اور یوٹرن کےسوا کچھ نہیں کیا، میں نے ساڑھے3سال پہلےنیب نیازی گٹھ جوڑ کا بتایا تھا، آج نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم کرنے کا وقت آگیا، لنگوٹ کس لیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ آپ کو دھکا دے کر لایا گیا، جن لوگوں نے آپ کو ووٹ دیئے آپ نے انہیں بھی مایوس کیا، آج ملک کی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے، لوگ آج ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں، خان صاحب لاکھوں لوگ بے روزگار ہوچکےہیں،50لاکھ گھر دور ایک کمرےکی اینٹ نہیں رکھی۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے نیب کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں چاول اور اتنے بڑے بڑے اسکینڈل ہوئے نیب کہاں ہے؟۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست اصل میں عوام کی خدمت اور دکھ درد بانٹنےکا نام ہے، سیاست نام ہے یتیم اور بیوہ کے سرپر دست شفقت رکھنےکا، سیاست نام ہے بے روزگاری کےلیےکاوشیں کرنےکا، سیاست نام ہے مہنگائی ختم کرنےکا یہ کام انجام دینا ہے نوازشریف نے، نوازشریف اور مجھےنیندنہیں آتی تھی کہ قوم سے وعدہ کر رکھا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ جوکنٹینرپر کہتا تھا کہ پشاور میں مفت میٹرو بھی دیا تو انکارکردوں گا، یہ لوگ بی آر ٹی کو آج تک مکمل نہیں کرسکے، اس پر بس چلتی تھی تو آگ لگ جاتی ہے، اورنج لائن کی جتنی مخالفت کی گئی اس کے پیچھے پی ٹی آئی تھی، ان کو گواراہ نہیں تھا کہ لوگ اپنےکاموں سےوقت پر پہنچ سکیں کیونکہ ان کی کوشش تھی کہ اورنج لائن نواز شریف کامنصوبہ ہے اسےختم کردو۔

اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیا کہ جتنےنواز شریف کے منصوبےساڑھے3سال میں بنے اس پر عمران نیازی تختی لگاتےرہے، نالج پارک کا میں نے2014میں سنگ بنیاد رکھا تھا، کےپی میں شکست کےبعد عمران خان کوخیال آیا کہ ایک اور تختی لگاؤں، تختیوں سےبات نہیں بنےگےآپ کادھڑن تختہ ہونےوالا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں