اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ اپنے دور حکومت میں ن لیگ نے ہر سال ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہاز شریف کا کہنا تھا کہ اپنے دور حکومت میں ن لیگ نے ہر سال ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور الاؤنسز دیئے، کم اسکیل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا مناسب نہیں، مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے، صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ایسے میں تنخواہ نہ بڑھانا ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔ موجودہ بجٹ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ معاشی کسادبازاری سے گزر رہا ہے، معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں؟

پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

شہبازشریف نے سوال اٹھایا کہ سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں؟ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور غربت کم ہو سکے، کسانوں کی مدد کے لیے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں آئندہ مالی سال 2020-2021 کے لیے 72 کھرب 94 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گیارہ فیصد کم ہے۔ تاہم بجٹ پر اپوزیشن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں