قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےجنگی بنیاد پر ملک میں ویکسین فراہمی کاعمل شروع کرنےکا مطالبہ کر دیا۔
پارٹی ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سنگین بدانتظامی سےقوم کی زندگی خطرےمیں ڈال چکی ہے، جنگی بنیاد پر ملک میں ویکسین فراہمی کاعمل شروع کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جامع حکمت عملی نہ ہونےسےحکومتی نظام مکمل طور پر معطل ہو چکا ہے، کورونا ویکسین کی بروقت فراہمی سے وبا کو پھیلنےسے روکا جا سکتا تھا لیکن افسوس ہےحکومت درپیش حالات کےمطابق اقدامات نہیں کر رہی۔
پارٹی رہنماؤں اور ارکان پارلیمان نے شہبازشریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔ جنوبی پنجاب سے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
شہبازشریف نے رہنماؤں کو اپنےحلقے میں نادار افرادکی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔