منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع، لیگی کارکنان عدالت میں لڑ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر انکوائری منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں دس فروری تک توسیع کر دی،  پیشی کے موقع پر ن لیگی ایم پی اے اور کارکنوں کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسین اعوان نے کیس کی سماعت کی،حمزہ شہباز سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

کورونا مثبت آنے کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے گل پاشی بھی کی۔

پیشی کے بعد مسلم لیگ کی ایم پی اے رخسانہ کوثر اور ن لیگی کارکنوں میں ہنگامہ آراٸی ہوگئی وہاں موجود لیگی کارکنان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے۔

ن لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں