تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت نے کل اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا، شہباز شریف

لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر عمران خان بہکی باتیں کررہے ہیں،عمران نیازی تم دھاندلی سے آئے ہو،تمہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجیں گے۔

حتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر عمران خان بہکی باتیں کررہے ہیں، وہ خود کو عقل کل اور افلاطون سمجھتے ہیں اور اپنی کرسی بچانے کیلئے انقلابی بن گئے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں بھی عمران خان کی زبان میں بات کر سکتا ہوں مگر ایسا نہیں کرونگا، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں اور یہاں ہی مریں گے، عمران خان آپ بھگوڑے ہوں گے، لیکن ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن)  کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار اور پریشان ہیں، گیڈر بھبھکیاں دیتے ہیں کہ شہبازشریف، فضل الرحمان کو نہیںچھوڑوں گا، پارلیمنٹ لاجز میں فضل الرحمان کے ساتھیوں کو مارا پیٹا گیا، ہم آئینی اور قانونی طریقے سے چلنا چاہتے ہیں اور یہ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں، کل حکومت نے اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا۔

صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جب آئین اپنا راستہ اپنائے گا تو ان کی زبانوں کو تالے لگ جائیں گے، مشاورت کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ تسلیم کرینگے، نواز شریف کو غیر جمہوری طریقے سے اقتدار سے باہر کیا گیا، آپ غیر قانونی طریقے سے آئے، مگرہم آپ کو آئینی طریقے سے بھیجنا چاہتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خواہشات کے مطابق جمع کرائی ہے، ریکوزیشن پر تمام جماعتوں نے دستخط کئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا فرض ہے کہ 14 روز میں اجلاس طلب کرے۔

Comments

- Advertisement -