جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی:‌ شہباز شریف کی تقریر کے دوران شدید نعرے بازی، اجلاس ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز  شریف کی تقریر  کے دوران شدید نعرے بازی ہوئی.

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی ارکان کے نعروں کے باعث ایوان مچھلی بازار بن گیا.

اسپیکر ، اسد قیصر ارکان اسمبلی کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے، البتہ اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے کا سلسلہ جاری رہا.

اس دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری، سعد رفیق اور دیگر اسیران کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں.

انھوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں جھوٹ کی گنجائش نہیں ہوتی، وزیراعظم نے رات کے دوسرے پہرمیں قوم سے خطاب کیا، وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دھمکیاں دیں۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی لا کر پی ٹی آئی کی حکومت نےغریبوں کا خون کیا، ہماری حکومت آئی، تومہنگائی 12فیصدتھی ،ہم تین فیصد پرلے کر آئے.

مزید پڑھیں: بجٹ کی منظوری، اپوزیشن ضابطہ اخلاق کی پاس داری کرے: شیخ رشید

شہباز شریف کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور شور شرابا جاری رہا. اسپیکر ،اسد قیصر نے  واضح کیا کہ ارکان خاموش نہیں ہوئے، تو اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا.

اجلاس ختم ہونے پربھی حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگاتے رہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں