لاہور : پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکٹھے ہوگئے، ایوان میں حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سر جوڑ لیے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کی تشکیل کے بعد ایوان میں اپوزیشن نے بھی ٹف ٹائم دینے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے پی پی رہنما سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی،رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں ان دونوں شخصیات کے ہمراہ قمرالزمان کائرہ جبکہ ن لیگ کی جانب سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، مشاہد حسین سید، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، رانا تنویر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی موجود تھے ،ملاقات میں مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا کلمات، مقدمہ درج
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا کہ جو ہونا تھا ہوگیا، اب تحریک انصاف کو ایوان میں لگ پتہ جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے لئے نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔