اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے.
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس وقت نیب کے زیر زحراست ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے، جس کے بعد انھیں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا، منسٹرانکلیو میں اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ کو سب جیل قراردے دیا گیا.
اس دوران جیل کی صورت حال کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انھوں نے جواب دیا کہ جیل ہیں، تو سختیاں ہوں گی، جنھیں برداشت کرنا ہوگا.
مزید پڑھیں: شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دے دی گئی
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طبی سہولتوں کی فراہمی میراحق ہے، لیکن اس ضمن میں تاخیرکی جاتی ہے.
یاد رہے کہ آج صبح لاہور کی احتساب عدالت نے شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا.
شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے. واضح رہے کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے قائد میاںنواز شریف بھی ضمانت پر رہا ہیں، ان کے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے.