اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آج چترال سے لیکر کراچی تک پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے،شہبازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کو جیل بھیجا گیا، چترال سے لیکر کراچی تک پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کیا، 3 مرتبہ منتخب وزیراعظم کو جیل بھیجا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج ریکارڈ کرایا، آج اپیلٹ کورٹ میں اپیل دوبارہ سنی جائے گی، چترال سے لیکر کراچی تک پوری قوم نوازشریف کے ساتھ ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا متحدہ اپوزیشن کے فیصلے پر عمل در آمد کریں گے، نواز شریف نے بھی اجازت دیدی ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت الیکشن سے پہلے ہی فریق بن گئی تھی، دھاندلی کےسوالات کا جواب لیکر چھوڑیں گے۔

یاد رہے یوم آزادی کے موقع پر بھی شہباز شریف کا کہنا تھا خدارا آگے آئیں اور سچ کوسچ کہیں، دھاندلی زدہ الیکشن کو دھاندلی زدہ کہیں، آرٹی ایس کیوں بند کیا گیا؟پولنگ ایجنٹ کو کیوں باہر نکالا گیا؟

اس سے قبل شہباز شریف نے  نگراں وزیر اعظم ناصرالمک کو خط لکھ کر نواز شریف کی بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقلی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف کا خط میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے، ان پر کرپشن کا الزام نہیں، ایک سیاسی قیدی ہیں، امید ہے حکومت ایسے نازیبا سلوک کا سنجیدگی سے نوٹس لے گی۔

خیال رہے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران لیگی ارکان سے بات کرتے ہوئے کہا تھا دھاندلی زدہ الیکشن کے باوجود اسمبلی کا حلف لیا ہے، اسمبلی میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں