اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروںگا، میر خلاف نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کےفضل وکرم سےعوام کی خدمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا آپ نیب مقدمات سےبچنےکیلئےکوئی سمجھوتہ کرنےکوتیارہیں، جس پر شہبازشریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔
[bs-quote quote=”حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی 100روزہ کارکردگی پراسمبلی میں بات کروں گا، نیِب اب تک کچھ بھی ثابت نہیں کرسکا، اللہ کے فضل وکرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب قیامت تک کچھ ثابت نہیں کرسکے گا، یہ چیلنج ہی ہے کہ نیب مجھ پر کوئی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا۔
یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے لاہورکی احتساب عدالت نے ریمانڈ پر شہباز شریف کواسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی تھی۔
جس کے بعد انھیں کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اسلام آباد روانہ کردیا گیا، اپوزیشن لیڈر کو بذریعہ سڑک اسلام آبادلے جایا جا رہا ہے، شہباز شریف پروڈکشن آرڈر پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ ظاہر ہے جیل کے جو لوازمات ہیں بھگتنا پڑتےہیں ، میڈیکل ٹیسٹ میں بہرحال تاخیر ہوجاتی ہے۔
اسلام آباد میں شہبازشریف کی منسٹرکالونی رہائش گاہ کوسب جیل قراردیا گیا ہے۔