جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوازشریف کاہردورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے،و زیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہر دورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے، منافقت کا لبادہ اوڑھنے والے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ہر دور ترقی و خوشحالی کا دور رہا ہے، نوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف تیزی سے مکمل کرینگے، منصوبے شفافیت، معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ زیرو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیا پاکستان بنانے نکلے ہیں، عوام باشعور ہیں،تماشہ لگانے والوں کو بخوبی پہچانتے ہیں ، 2018 میں منفی سیاست کرنےوالوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے، آخری سانس تک اسے جاری رکھیں گے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر پوری طاقت سے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے، ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔


مزید پڑھیں : نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف


گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کادورخدمت، شفافیت اور دیانت سے عبارت رہا ہے، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نواز دور کے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں، ملک بھرمیں مکمل ہونے والے میگامنصوبوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں