لندن : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچ کےپرامن انعقادپر سیکیورٹی اداروں،انتظامیہ نےشاندار انتظامات سےدل جیت لئے، میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی میچ کےپرامن انعقادپرمتعلقہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ سیکیورٹی اداروں،انتظامیہ نےشاندار انتظامات سےدل جیت لئے، متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،حکومت پنجاب نےٹیم ورک سےبہترین ایونٹ کرایا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سول وعسکری اداروں کیساتھ انتظامی افسران نےنئی مثال قائم کی۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے شاندار انتظامات کیے ہیں، مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے۔
مزید پڑھیں : سری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف
انہوں نے سری لنکن ٹیم کے بہترین استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کھلاڑی کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا جائے اور اُن کی آمد ورفت کے لیے بہترین انتظامات بھی کیے جائیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی واپسی سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ مزید ہموار ہوگی، مہمان ٹیم پاکستان سے امن ، پیار اور محبت کا پیغام لے کر جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاہینوں نے سری لنکن ٹیم کو وائٹ واش کر دیا تھا، گرین شرٹس نے آخری معرکہ چھتیس رنز سے اپنے نام کیا، محمد عامر نے چار وکٹیں لیں جبکہ شعیب ملک دھواں دھار ففٹی کے بعد مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔