ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

پی اے سی اجلاس، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کون جاری کرے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی اے سی اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کون جاری کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاسوں‌ میں‌ سربراہ کمیٹی کے پروڈکشن آرڈر  اسپیکر  ہی جاری کریں گے.

اسمبلی ذرائع کے مطابق شہباز شریف براہ راست ملزم ہیں، خود پروڈکشن آرڈرنہیں جاری کریں گے، 31 جنوری کو پی اے سی اجلاس کے پروڈکشن آرڈر اسپیکر جاری کریں گے.

- Advertisement -

اسمبلی ذرائع کے مطابق پی اے سی سیکرٹریٹ نے پروڈکشن آرڈر کی درخواست اسپیکر کو  بھجوا دی، چیئرمین کمیٹی کو  پروڈکشن آرڈر  جاری کرنے کا اختیار ہے.

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال آمد، مکمل طبی معائنہ

پی اے سی ذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ شہباز شریف اختیارکواپنے لیے استعمال نہیں کریں گے، پروڈکشن آرڈر نہ بھی جاری ہوئے، تب بھی اجلاس ہوگا.

پی اے سی سیکرٹریٹ کے مطابق وقتی چیئرمین منتخب کرکے اجلاس کی کاروائی چلائی جا سکتی ہے.

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر بدعنوانی کے الزامات میں‌ نیب کے زیر حراست ہیں، سابق وزیر اعلیٰ‌  پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ ہیں، ماضی میں‌ ان کے پروڈکشن آرڈرز اسپیکر نے جاری کیے.

بعد ازاں یہ کہا گیا کہ پی اے سی کے سربراہ اپنے پروڈکشن آرڈرز خود جاری کرسکتے ہیں، البتہ اب اس کی تردید کر دی گئی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں