اشتہار

شہبازتاثیر ساڑھے چارسال بعد اپنے گھرپہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیرکے بیٹے شہبازتاثیرساڑھے چارسال بعد اغوا کاروں کی قید سے رہا ہوکراپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیرکوگزشتہ روزبلوچستان کے شہرکوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں خفیہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسزنے شہباز تاثیرکو باحفاظت بازیاب کرالیا ہے۔

شہبازتاثیرکو دوہزارگیارہ میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغواء کیا گیا تھا اغواکاروں نے پچاس کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

- Advertisement -

 

شہباز تاثیر کے سسر سلمان غنی نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ’’وہ اورشہباز تاثیر کے اہل خانہ ان تمام افراد کے شکرگزارہیں جنہوں نے شہباز تاثیر کی رہائی کے لئے جدوجہد کی‘‘۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کا موقع ہے اور اس موقع پر وہ پچھلی تمام بری باتیں فراموش کردینا چاہتے ہیں‘‘۔


چھبیس اگست دو ہراز گیارہ کی صبح شہباز تاثیر لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گلبرگ اپنے آفس جارہے تھے کہ حسین چوک کے قریب چارموٹرسائیکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پراغوا کرلیا تھا۔


سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو بازیاب کرا لیا گیا


شہبازتاثیرچارسال، پانچ ماہ اور 11 دن اغوا کاروں کی قید میں رہے، اس دوران ان کا اہل خانہ سے کسی قسم کا کوئی رابطہ ممکن نہیں ہوا تھا۔

سابق گورنر کے بیٹے کا اغوا ہائی پروفائل کیس اُس وقت بنا جب کافی عرصے تک ان کا پتا، نہ چلا نا ہی اغوا کاروں نے کوئی رابطہ کیا۔

شہباز تاثیر کے اغوا کے الزام میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، لیکن بعد میں انہیں ضمانت پررہائی دے دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں