ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‏’مالم جبہ جانا چاہتا ہوں مگر الزام لگا کر پکڑ نہ لیا جائے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ محل میں بیٹھے عمران نیازی کو غریب کی کوئی پرواہ ‏نہیں، پارلیمنٹ میں عمران خان کی سیٹ ایسے خالی ہوتی ہے جیسےغریب کی جیب۔

سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مالم جبہ جانا چاہتا ‏ہوں مگر ڈرتا ہوں کہیں مجھ پر الزام نہ لگ جائے کہیں ایسانہ ہو وہاں کرپشن کسی اور نےکی ہو ‏مجھے دھرلیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو کےپی کو پنجاب سے آگےلے کرجائیں گے اگر نوازشریف کی ‏قیادت میں بی آر ٹی پشاوربنتی توکئی گنا بہترہوتی،3سال میں نیاپاکستان کہاں ہے؟

شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کوکیاپتہ وہ توبنی گالہ کےمحلات میں بیٹھاہے یہ کیساپاکستان ‏ہےجہاں چینی پہلے باہربھیج دی جاتی پھردرآمدکی جاتی ہے عمران خان کہتاتھاپاکستان میں سستی ‏بجلی مہیاکروں گا آج سستی بجلی توچھوڑومہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اب آسمانوں سےباتیں کررہی ہے عمران خان نےکہاتھا90دن میں کرپشن ‏ختم کردوں گا ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ لاکھوں لوگ بےروزگار ہو گئے تاریخ میں ایسی مہنگائی ‏نہیں ہوئی جیسی عمران خان کے دورمیں ہےآکسیجن نہ ہونےسےپشاورمیں اسپتال میں مریض مر ‏رہے ہیں یہ ہےنیاپاکستان؟ اس سے تو پرانا پاکستان بہت بہترتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں