اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی: شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، یہ عظیم خاندان ہیں جن کے پیارے ہمارے روشن مستقبل کیلئےقربان ہوگئے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی مضبوط، خود کفیل بنانا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے اتحادی حکومت نے ایس آئی ایف سی کی شکل میں معاشی منصوبے کی بنیاد رکھ دی۔

واضح رہے کہ جی ایچ کیو میں شہداء کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ شہداء اور غازیوں نے وطن کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے آج تک قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہداء نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر موت کا مقابلہ کیا، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے نیوکلیئر طاقت بنا دیا ہے، قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں