بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

رواں سال کے آخرتک لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئےگی، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کا کہنا ہے کہ 2018کے آغازمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے گا، مخالفین جھوٹ بول کر کس کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے پنجاب حکومت اور چینی کمپنی میں معاہدے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں سال کےآخرتک لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئےگی، لوڈشیڈنگ اب ماضی کی بات بن چکی ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے4سال دن رات کام کیا، آج کامعاہدہ لوڈشیڈنگ کےخاتمےکی کوششوں کا تسلسل ہے، 2018کےآغازمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائیگا۔

- Advertisement -

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پہلےپاکستانی اور بعد میں کچھ اور ہیں ، ہم نے ملکرقوم کی درست سمت کاتعین کرنا ہے، میں آج کسی پر تنقید کرنے نہیں آیا ہوں ، پاکستان کوآج درپیش چیلنجزپرمیڈیاقوم کی رہنمائی کرے،مخالفین جھوٹ بول کر کس کو فائدہ پہنچارہےہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابومیں آچکا ہے‘ شہبازشریف


یاد رہے اس سے قبل  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا  کہ آج لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے، ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجزکامقابلہ کرنا ہے، تمام طبقات ایک ہوجائیں اورمل کرکوشش کریں۔

انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں تووہ وقت دورنہیں جب ملک کی تقدیربدل جائے گی، مجھے یقین ہے مشکلات اورچیلنجزکے باوجود قوم عظیم قوم بنے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اگرہم نے9 سال میں عوام کا ایک دھیلا بھی کھایا ہو توعوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا۔


گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں