لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کادورخدمت، شفافیت اور دیانت سے عبارت رہا، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترقی کے سفر کو پہلے سے بڑھ کر آگے بڑھائیں گے، ترقی و خوشحالی کے مخالف سیاسی عناصر کو دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں بھی ناکامی ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے، نواز دور کے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں، ملک بھرمیں مکمل ہونے والے میگامنصوبوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں : جھوٹ کا ورلڈریکارڈ بنانے والےسیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے‘ شہبازشریف
یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ نیازی صاحب نے دھرنوں اورلاک ڈاؤن سےخوشحالی کے خلاف سازش کی، بےبنیاد الزامات لگانے والے سیاستدان کو ہرالیکشن میں شکست ہوئی اور جھوٹ کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست ،دیانت اورایمانداری سےعوام کی خدمت کانام ہے جبکہ عوام کی خدمت سے عاری جھوٹ سے سیاست چمکانےکی کوشش کررہے ہیں۔