جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

شہباز شریف کو 14دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھنا چاہیے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو 14دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کو بتایا گیا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بندکر دیاگیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کو بتایاگیا تو انہوں نے مریم اورنگزیب کو بیان داغنے کا کہہ دیا، پتہ نہیں یہ پاکستان کے لوگوں کو اتنا بیوقوف کیوں سمجھتے ہیں؟

- Advertisement -

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے شہبازشریف کوخصوصی اجازت دینی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو 14 دن میو اسپتال قرنطینہ میں رکھناچاہیے، قرنطینہ میں رکھنے سے شہبازشریف کو اسپتال کی اہمیت کا پتہ چلےگا۔

شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچیں گے، مریم اورنگزیب

واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فوری وطن واپس آ رہے ہیں، وہ آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں