تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کا بم گرایا گیا: شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، نئے پاکستان کی نوید سنا نے والےمیرٹ پرکام نہیں کررہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج اپنے دوستوں کو بڑے عہدےنوازے جارہے ہیں، ذاتی خدمت گزار ایڈوائزر لگا دیے گئے.

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےعوام کو سبزباغ دکھائے، منی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کابم گرایا گیا۔

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والا کمیشن جلداز جلد رپورٹ مکمل کرکے ایوان میں پیش کرے، انتخابی نتائج سےمتعلق حقائق عوام کےسامنےلائے جائیں.

ان کا کہنا تھا کہ 2013 کی حکومت میں ہمیں بے شمارچیلنجز ملے تھے، ہماری حکومت نےعوام کے ساتھ مل کر چیلنجزکا مقابلہ کیا، دہشت گردی،بجلی بحران پرن لیگ کی حکومت نے قابو پایا.

انھوں نے کہا کہ منی بجٹ میں عوام پران ڈائریکٹ ٹیکس لگائے گئے، حالاں کہ وزیرخزانہ اسدعمران ڈائریکٹ ٹیکس کی بھرپورمخالفت کرتے تھے، اب اسدعمرنےعوام پروہی ٹیکسزلگا دیے.


مزید پڑھیں: ن لیگ نے منی بجٹ اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی وزیرخارجہ کو آنکھوں پربٹھانے کے بجائے بے رخی کی گئی، امریکی وزیرخارجہ سےفون پرگفتگو کرکےغلط بیانی کی گئی.

انھوں نے کہا کہ عوام سی پیک کو کہیں نہیں جانے دیں گے، سی پیک کےخلاف سازشیں کرنے والوں کے سامنے دیوارچین کی طرح کھڑےہوں گے.

انھوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافےکوفوری واپس لیاجائے، عوام نےگیس کی قیمتوں کےاضافے کو مسترد کر دیا ہے.

انھوں نے کہا کہ میں تنقید برائےتنقید پریقین نہیں رکھتا، حکومت اچھا کام کرے گی تو ان سےبھرپورتعاون کریں گے.

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں ڈیمز کی شدید ضرورت ہے، پاکستان کی زندگی نئے ڈیمز سے جڑی ہے، مگر جب بھی ڈیمز کی بات ہوتی ہے , تو کالا باغ ڈیم کا ذکر ہوتا ہے، چاروں اکائیوں کی آشیر باد کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بن سکتا۔ 

انھوں نے کہا کہ جب 30 فیصد ترقیاتی بجٹ کم ہوگیا تو سی پیک پرکیسےکلہاڑا نہیں چلےگا، موجودہ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں 225 ارب روپے کی کٹوتی کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کے لئےمیثاق معیشت کی تجویزپیش کرتا ہوں، ملکی معیشت کے لئےمل بیٹھ کربات کرتےہیں، معیشت کوبحران سےنکالنے کے لئےسیاست نہ کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے، مگر مسئلہ کشمیرپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا کردی ہے، عالمی برادری کیوں مسئلہ کشمیرپراپنی آوازبلندنہیں کرتی؟

Comments

- Advertisement -