وزیراعظم شہبازشریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔
اسلام آباد میں جاری مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی قیادت کے عہدوں کا اعلان کر دیا گیا۔
شہبازشریف دوبارہ مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے جب کہ احسن اقبال بلامقابلہ مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔
مریم نواز مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر منتخب ہوئیں۔ ان عہدوں پر کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔
عطا تارڑ ن لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسحاق ڈار بلامقابلہ سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئے۔
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنمام شاہد خاقان عباسی کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔ تمام عہدیداروں کا انتخاب آئندہ 4 سال کیلئےکیا گیا۔