The news is by your side.

Advertisement

شہباز شریف لندن نہیں جاسکیں گے وہ دھر لیےجائیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف گرفتاری سے بچنے کے لیے بہانے بنا رہے ہیں، میرے مؤکل بتا رہےہیں کہ شہباز شریف لندن نہیں جاسکیں گے وہ دھر لیےجائیں گے۔

اے آر وائی نیوزن کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان نے بیماری کو بھی بیچا،آج نواز شریف جہاں ہیں اس کی ذمہ دار مریم نواز ہیں شریف خاندان کے لیے نکل جاتی مگر مریم نواز کی وجہ سے کچھ نہیں ہو سکا۔

شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ کے لیے بری خبریں ہیں اور پیپلزپارٹی گھونسلے میں ہے، آصف زرداری عمران خان کو پانچ سال حکومت کرنے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہو چکے ہیں، یہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان سے انصاف کی پوری امید ہے، دعا کریں ہمارا امتحان ہے،عمران خان کا امتحان ہے مجھے اللہ پر یقین کہ ہم سرخرو ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نےرپورٹ پبلک کی اور انکوائریاں کرا رہےہیں یہ معمولی لوگ نہیں مافیاہیں،عمران خان گھبرائیں گےنہیں، اگر یہ پھربھی بچ جاتےہیں توعمران خان کےپاس لڑنےکےعلاوہ راستہ نہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں