بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘شہبازشریف نے نیب سے 104 ارب کس قانون کےتحت واپس لیے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ لوگ نیب سےسیٹلمنٹ کرکےبیرون ملک گئے، واپس آکر انہوں نے اپنے ججز تعینات کرائے اور نیب سے پیسے واپس لیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان24سال سے کہہ رہےہیں یہ لوگ چورہیں اب ثابت ہوگیا، براڈشیٹ کہہ رہاہے800کروڑڈالرکی ان کی جائیدادریکورکی جاسکتی تھی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ برطانوی عدالت کہتی ہے14ہزارکروڑشریف فیملی کی جائیدادظاہرہوئی، برطانوی عدالت کہہ رہی ہے1600کروڑ کی جائیداد سامنےآچکی ہے،1400 ہزار کروڑ نوازشریف کے ظاہر ہوئے اثاثےدنیا بھر میں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ نیب سےسیٹلمنٹ کرکےبیرون ملک گئے، واپس آکر انہوں نے اپنےججز تعینات کرائے اور نیب سے پیسے واپس لیے، شہبازشریف نیب کو 104ارب روپے سیٹلمنٹ کےطور پر دیتے ہیں یہ لوگ بتائیں نیب سے 104 ارب کس قانون کےتحت واپس لیے؟

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ عدالتی فیصلےمیں براڈشیٹ نےشریف فیملی کی جائیداد کا ذکر کیا ہے کیانوازشریف کی جوجائیدادظاہرکی گئی وہ چوری کی تھی؟
ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ شریف فیملی کی جائیداد کاکوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، براڈشیٹ کیساتھ نیب تعاون نہیں کررہی تھی اسی لیےوہ عدالت گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں