اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی کابینہ نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

وفاقی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کردیا گیا ، وزیر اعظم نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔

معاون خصوصی فہد ہارون کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا تاہم نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی جبکہ وفاقی وزراء 34 اور وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں