اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

‘شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے’

اشتہار

حیرت انگیز

منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نے شہبازشریف و دیگر تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ‏ڈالنےکیلئےخط لکھ دیا۔

نیب لاہور نے خط 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا۔ خط میں لاہورہائی کورٹ کا ‏فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

نیب لاہورنےشہبازشریف کوضمانت ملنےکےبعدیہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف ‏اور دیگرشریک ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں۔

- Advertisement -

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہدپرمبنی منی لانڈرنگ کیس پرعدالتی کارروائی جاری ہے، ‏شہبازشریف کی احتساب عدالت میں زیرسماعت ٹرائل میں موجودگی ضروری ہے، جب کہ 5 ملزمان ‏کو پہلےہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ ‏سناتے ہوئے طبی بنیادوں پر شہباز شریف کو دو ماہ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں