ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘شہباز اسپیڈ کا کمال ‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز اسپیڈ کا کمال دیکھئے ، پنجاب میں400 ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز اسپیڈ کا کمال،پنجاب میں400 ٹیکسٹائل فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں، یہ ہے ان کی اسپیڈ، پاکستانی معیشت کی تباہی کی طرف، کیا ضرورت بیرونی دشمنوں کی جب ایسے دیمک کے کیڑے ملک کے اندر بیٹھے ہوں؟

خیال رہے بجلی کے بعد ملک میں گیس کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا، پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو چوتھے دن بھی گیس کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث 400 کے قریب ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئی ہیں۔

جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ایکسپورٹرز کو برآمدی ارڈر پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکسٹائل ملز کی بندش سے ہزاروں ڈیلی ویجرز بھی فارغ ہوگئے ہیں ، کیونکہ مہنگے ڈیزل سے ٹیکسٹائل ملز چلانا ممکن نہیں۔

ملزآل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ گیس نہ ملنے سے ٹیکسٹائل ملز بند ہیں جس سے ایک ارب ڈالر برامدات کم ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں