قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بلے بازی کے گرُ بھی سیکھنے لگے۔
وائٹلٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لیے ریکارڈ بنانا اعزاز ہے، پرفارمنس کا فائدہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوگا۔
That's it. That's the tweet. pic.twitter.com/tmh1gdBCcg
— Hampshire Cricket (@hantscricket) September 20, 2020
فاسٹ بولر نے کہا کہ کوشش ہے فٹ رہوں اور تینوں فارمیٹ کھیلوں، بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف 4 گیندوں پر چار وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے مقررہ 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین آفریدی نے تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کی بولنگ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی۔