تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہین آفریدی ڈیوڈ وارنر کے قریب جاکر کیوں کھڑے ہوئے؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شاھین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کا دلچسپ انداز میں ٹکراؤ ہوگیا۔

کھیل کے تیسرے روز میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بالنگ سائیڈ پر جبکہ آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر وکٹ پر موجود تھے۔

صورتحال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ڈیوڈ وارنر نے کھیل کے آخری لمحات میں شاہین آفریدی کو چوکا ایک رسید کیا اس کے بعد شاھین نے اگلی گیند باؤنسر کروانے کی کوشش کی، جسے آسٹریلوی بلے باز نے کامیابی کے ساتھ کھیلا۔

دن کی یہ آخری گیند پھیکنے کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی دوڑتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کے بالکل قریب جاکر رکے اور دونوں ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔

شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر بظاہر ایک دوسرے پر غصہ اتارتے دکھائی دیے لیکن ایسا نہیں تھا، دونوں ہنستے رہے اور ہسنتے ہوئے ہی ساتھ فیلڈ سے واپس پویلین لوٹے۔

فوٹو: ڈیوڈ وارنر انسٹاگرام اسٹور

اس کے بعد ڈیوڈ وانر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہین آفریدی کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کی۔

یہاں سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین نے بھی کرکٹ فیلڈ پر ان خوبصورت لمحات کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے "کیوٹ مومنٹس”  لکھا۔ اس موقع پر میمرز بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔

صارفین نے مزاحیہ انداز میں شاھین آفریدی کے دراز قد کے سامنے ڈیوڈ وارنر کے کھڑے ہونے پر ان دونوں کو "مسٹر اینڈ مسز امیتابھ بچن” کہہ ڈالا۔

دسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور ویڈیو کے ساتھ عنوان میں تحریر کیا گیا کہ دن کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ اسی میچ کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے میچ کی پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے جبکہ جواب میں قومی ٹیم 268 پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے ساتھ ہی مہمان ٹیم کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -