بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی نے عمادوسیم کا ریکارڈ برابر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے عماد وسیم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی دوسرے پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں دو بار پاور پلے میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف چار اوور اسپیل میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ کارنامہ سب سے پہلے آل راؤنڈر عماد وسیم نے حاصل کیا تھا جنہوں نے 2016 اور 2018 میں ٹی ٹونٹی پاور پلے میں تین وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

پاکستان پیسرس محمد عامر ، سہیل تنویر اور عمر گل نے اپنے کیریئر میں ایک بار یہ کارنامہ انجام دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے رسمی گروپ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کوجیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

محمد عامر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں جبکیہ حارث رؤف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے، آئرلینڈ نے بیٹرز نے آخری وکٹ کی شراکت میں 26 رنز کا اضافہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں