تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شاہین آفریدی برطانیہ چلے گئے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے  دبئی سے لندن روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری (جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ 2022 سے باہر ہو گئے تھے) سے بحالی کے لیے دبئی سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے شاہین آفریدی اکتوبر میں شیڈول آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل فٹ ہوجائیں گے، تاہم ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے بعد کرے گی۔

پی سی بی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شاہین لندن میں پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے، جس میں لندن میں مقیم ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ابتدائی طور پر وہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے باہر ہوئے تھے تاہم بعد ازاں ڈاکٹرز نے انہیں انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے 4 سے 6 ہفتوں کا ریسٹ تجویز کیا تھا جس کے باعث وہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -