پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری سے متعلق اہم خبر آگئی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 344 رنز کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ سری لنکا نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف 300 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

کوشال مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

پتھن نسانکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوشل پریرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان دسن شناکا نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے دو، شاہین آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، گراؤنڈ میں انہیں درد کش اسپرے بھی کرواتے دیکھا گیا۔

سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کی تصدیق کردی ہے۔

کمنٹری کے دوران کمنٹیٹر رمیز راجا نے تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کی انگلی زخمی ہے اور وہ تکلیف میں بولنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے دورانِ کمنٹری امید ظاہر کی کہ پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف ہے، براہ کرم ٹھیک ہوجائیں۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں