دبئی: فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوان باصلاحیت باؤلر شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کا عمدہ اسپیل کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ نہ صرف شائقین بلکہ کراچی کنگزکے صدر کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بیسواں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین دبئی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔
پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز کی عمدہ بیٹنگ جاری تھی کہ قلندرز کے کپتان نے حکمتِ عملی تبدیل کرتے ہوئے 16واں اوور شاہین شنواری کو دیا جو کامیاب تجربہ ثابت ہوا۔
فاٹا کے باصلاحیت نوجوان باؤلر نے اپنے پہلے اور اننگز کے پندرہویں اوور کی تیسری گیند پر شعیب ملک چوتھی بال پر روس وائٹ اور چھٹی پر سیف بدر کو پویلین کی راہ دکھائی
OUT! 15.3 Shaheen Afridi to Shoaib Malik
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/g7c8vgv6fN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 15.4 Shaheen Afridi to Ross Whiteley
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/vTTrVga20N
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 15.6 Shaheen Afridi to Saif Badar
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/QIHw9Eh7TJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
بعد ازاں شاہین آفریدی نے اننگز کے اٹھارویں اور انیسویں اوور میں سہیل تنویر اور انیسویں میں محمد عرفان کو آؤٹ کیا۔
OUT! 17.1 Shaheen Afridi to Sohail Tanvir
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/nfkxpcMlkc
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
OUT! 19.3 Shaheen Afridi to Junaid Khan
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zr4lRaWRAW#MSvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/kCdb7CDWJX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
شاہین آفریدی نے 3.4 میں ایک میڈن اوور پھینکا اور ٹوٹل چار رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Shaheen Shah Afridi dazzles in Dubai!
3.5-1-4-5
Sultans blown away for 114 in 19.4 overs.@lahoreqalandars are BACK#DilSeJaanLagaDe #MSvLQ pic.twitter.com/VLEc3AJEQz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی نے فاٹا کے باصلاحیت باؤلر کو عمدہ کارکردگی دکھانے پر شاباش دی اور کہاکہ ’چمپئن نے لاہور قلندرز اور مداحوں کو بالآخر خوشی دی جس کی وجہ سے اُن کے چہروں پر مسکراہٹ بھی آئی‘۔
Shabash Shaheen Shah Afridi… Champion in the making, finally some smiles for @lahoreqalandars fans, really happy for them
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 9, 2018
معروف پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’شاہین آفریدی کی شکل میں ایک نئے اسٹار نے جنم لیا، سترہ سالہ نوجوان باؤلر نے 22 گیندوں میں سے 18 میں کوئی رن نہیں دیا اور پانچ وکٹیں حاصل کیں جو ناقابلِ یقین کاررنامہ ہے‘۔
A new star is born .. 17 year old Shaheen Afridi is youngest to 5 wickets in HBLPSL.. a triple wicket maiden over and 18 dots out of 22 bowled .. you kidding me..
— Ramiz Raja (@iramizraja) March 9, 2018
شاہین آفریدی پس منظر
باصلاحیت نوجوان کی عمر صرف سترہ برس ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرتے ہیں، شاہین آفریدی نے گزشتہ برس انڈر 19 کا ورلڈکپ کھیلا اور انہوں نے 2017 میں کھیلے جانے والے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کے ساتھ ڈبیو کیا اور سلطانز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو ایڈیشن میں مختلف فرنچائز میں منتخب ہونے والے باصلاحیت کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں، جن میں حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس، عثمان شنواری، فخر زمان، محمد نواز، محمد اصغر شامل ہیں۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے بیسویں اور اپنے ساتویں میچ میں 6 وکٹوں سے پہلی فتح حاصل کی، کپتان برینڈن میکولم نے 31 رنز کی ناقابل شسکت اننگز کھیلی۔