بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے قومی ٹیٹ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے۔
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی فارچیون بریشال کی نمائندگی کریں گے، فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی فارچیون بریشال کا حصہ ہیں۔
واضح رہے بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا، فاسٹ بولر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔
اس سے قبل پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین شاہ شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ اچھی جارہی ہے، دوستانہ ماحول سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، کرکٹ بائی چانس گیم ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں اسپورٹس فیسیلیٹی میں کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی میں سافٹ اور ہارڈ بال کرکٹ کی تربیت دی جائے گی۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ صوبے میں کھیلنے کے مواقع کم ہیں، اسپورٹس اکیڈمیوں کے قیام سے کھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ڈی ایچ اے میں ٹینس کورٹ، سوئمنگ پول اور جاگنگ ٹریک بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو اچھا کھیلتا ہے وہ جیتتا بھی ہے، کرکٹ اکیڈمی میں پروفیشنل کوچز ہوں گے، بچوں کے لیے کھیلنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کوہلی کو آسٹریلوی میڈیا نے مسخرہ قرار دیدیا
جو ٹیم پریشر کو اچھا ہینڈل کرے وہی میچ جیتتی ہے، ہم اپنی یوتھ سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔