پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کر کے پہلے اپنا ریکارڈ توڑا اور پھر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا اور 94 رنز سے فتح حاصل کی البتہ دونوں ٹیموں کا سفر یہی اختتام پذیر ہوگیا۔

شاہین آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھا اور  بنگلادیش کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ورلڈکپ میں کم عمر باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اس سے قبل افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاہین آفریدی نے ہی چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ورلڈکپ کی تاریخ میں چار وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنایا تھا جسے انہوں نے خود ہی برابر کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 30 جون 2019 سے قبل کسی بھی 20سال سے کم عمر باؤلر نے 4یا اس سے زائد وکٹیں نہیں لیں لیکن 19سالہ شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ تیس جون کو قائم کیا تھا۔

شاہین آفریدی نے ورلڈکپ کے میچز میں‌ کُل 16 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں