تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’شاہین آفریدی دل کی بات زبان پر لے آئے‘

ملتان: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دل کی بات زبان پر لے آئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ چھکے لگانا چاہتا ہوں اسی لیے بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مکمل تیار ہے گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا ہمارے فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے لیکن مکمل تیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز میرے لیے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں، جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فٹنس پر کام کیا ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں لیکن اب بہت بہتر ہوں، فاسٹ بولرز کے لیے مشکل ضرور ہوسکتی ہے لیکن موسم کے لحاظ سے تیاری کر رہے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ سیریز کے میچز ہمارے لیے اہمیت کے حامل ہیں میری کوشش ہوگی کہ سیریز میں 15،16 وکٹیں لوں اور مین آف دی سیریز بنوں جب کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ تیز گیند بھی کروں اس کے لیے فٹنس پر کام کر رہا ہوں، سوئنگ کے ساتھ اسپیڈ بھی آجائے گی اس کے علاوہ اپنی بیٹنگ پر توجہ دے رہا ہوں اور چھکے لگانا چاہتا ہوں۔

ٹیم سے متعلق شاہین نے کہا کہ میری حارث رؤف کے ساتھ دوستی اچھی ہے لیکن ٹیم میں دوسرے بولرز بھی ہیں، حارث رؤف کے ساتھ اچھی انڈر اسٹینڈنگ ہو چکی ہے لیکن حسن علی سمیت سب کے ساتھ بولنگ کرنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 8 جون سے ملتان میں شروع ہوگی۔

Comments

- Advertisement -