ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ2019میں وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں، شاہین آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میرا مورال بلند ہوا ہے، وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر شاہین شاہ آفریدی نے  ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے قبل وہ تھوڑا نروس تھے تاہم اس ملاقات کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے آپ کو وسیم اکرم سے موازنہ کرنے سے متعلق کہا کہ یہ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے، تاہم میری پوری کوشش ہوگی کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے گزشتہ روز بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان دلیری کے ساتھ کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں